14 نومبر 2017 - 10:57
یمنی سرحد پر سعودی عرب کے دو دہشتگرد فوجی ہلاک

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی سرحد پر یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سرحد پریمنی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی فوج کا افسر فہد بن سعد بن عبداللہ الکثیری اور سپاہی عواجی عطیف یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔
2015 سے اب تک یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپ کتنے سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اس کے بارے میں کوئی دقیق اطلاع نہیں ہے۔

.......

/169